ترقی کرنی ہو تو لاہور لیکن سیاسی کوڑا کرکٹ اٹھوانا ہو تو سرائیکی علاقوں کے ایم این ایز سے کام لیا جاتا ہے۔ وہ بھی بھاگ کر آتے ہیں۔ چار سال کسی نے انہیں قریب نہیں پھٹکنے دیا‘ اور اب اچانک جنوبی پنجاب کے ایم این ایز بہت محترم ہوگئے ہیں۔اب سوال یہ ہے جو طاقتیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مسلم لیگ کے اندر نیا کردار دینا چاہتی ہیں‘ وہ کیسے باپ بیٹے‘ دونوں کو حدیبیہ سکینڈل سے بچائیں گی؟ حدیبیہ سکینڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم ہیں۔ اس سکینڈل کا درجنوں دفعہ پانامہ سکینڈل کی سماعت دوران ذکر کیا گیا۔ آخرکار نیب نے سپریم کورٹ میں اسے ری اوپن کرنے کی درخواست دائر کردی۔ وہ کورٹ جو مسلسل کہہ رہی تھی کہ حدیبیہ کیس کھولا جائے وہ اچانک خاموش ہو گئی اور اب ہمیں ریاض پیرزادہ بتا رہے ہیں کہ شہباز شریف ہی ہمارا نیا لیڈر ہے۔ سوال یہ ہے کیا ریاض پیرزادہ کو علم نہیںکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں حدیبیہ میں ملزم ہیں اور یہ مقدمہ کھلنے کی صورت میں ان کا بھی وہی حال ہوگا جو نواز شریف کا ہوا تھا
Authentic Pakistani news and from authentic sources
Comments
Post a Comment