سڑکوں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کا حل تو پُل اور انڈر پاسز بنا کر نکالا جا سکتا ہے لیکن ذرا سوچئے کہ اُڑنے والی ٹیکسیوں کی تعداد اگر بڑھ گئی تو یہ ''ایئر ٹریفک‘‘ کا مسئلہ کیسے حل ہو گا؟ ممکن ہے اِن کے لیے فضائی انڈر پاسز بنانے پڑیں۔ پھر فضا میں بھی ٹریفک سسٹم نافذ ہو جائے گا۔ ہزار فٹ کی بلندی پر اشارے نصب ہوں گے‘ وارڈن اتنی ہی بلندی پر ایک طرف چھپ کے کھڑے ہوں گے تاکہ جونہی اُڑن ٹیکسی اشارہ کاٹے‘ جھٹ سے دھر لیں۔ سب سے بڑا مسئلہ تنگ گلیوں میں رہنے والوں کو ہو گا‘ اُنہیں ہمیشہ گھر کی چھت پر لینڈ کرنا پڑے گا۔ کیسا منظر ہو گا جب بچے آدھی رات کو چھت پر ''دھم‘‘ کی آواز سن کر خوشی سے چلایا کریں گے... ابو آ گئے...!!!
Authentic Pakistani news and from authentic sources
Comments
Post a Comment